چشتیاں : چشتیاں میں ٹریفک کے دو حادثات کے دوران دانش بوائز سکول چشتیاں میں تعینات کانسٹیبل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تینوں افراد کودو نامعلوم تیزرفتارکاریں چلانے والوں نے ٹکر مار کے موت کی نیند سلادیا ۔
تفصیلات کے مطا بق کانسٹیبل محمد وقاص (فاروق کالونی)موٹر سائیکل کے ذریعے دانش بوائزسکول چشتیاں ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ابھی وہ ماڑی شوق الہی اڈے کے قریب تھا کہ نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی لوگوں نے زخمی کانسٹیبل کو تحصیل ہسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔
دوسرا حادثہ شوگر ملز روڈ پر بھی نامعلوم تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد محمد عمران جوئیہ (30سال)، خادم حسین جوئیہ (50سال) سکنہ10فورڈواہ چشتیاں جانبحق ہوگئے۔ چشتیاں پولیس نے نامعلوم کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.