Latest news

تاندلیانوالہ ، جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ماں بیٹا جاں بحق

تاندلیانوالہ:  تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقہ جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ہو ا ہے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔20سالہ ٹیپو سلطان نامی نوجوان اپنی ماں اور خالہ کے ہمراہ اپنے گاﺅں گنڈاس والا سے شہر آ رہا تھا کہ جلہ چوک کے قریب اوکاڑہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کی ماں 50سالہ سلاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

جبکہ ٹیپو سلطان اور خالہ زہراں بی بی شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا جہاں ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کر دیا۔جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور مقامی پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.