ٹاﺅن شپ ،گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2افراد زخمی

لاہور :  صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ٹاﺅن شپ کے ایک گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی  گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹاﺅن شپ میں واقع گھر میں صبح سویرے دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہوا ، دھماکے سے گھر کاسرونٹ کوارٹر اور ملحقہ واش روم منہدم ہوگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.