لاہور اور لندن دونوں تاریخی شہر ہیں ،دونوں کو مزید قریب لانے کے لیے مزید کا م کریں گے، مئیر لندن

لاہور: لندن کے میئر صادق خان نے پاکستان کا دورہ کیا دوران دورہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملے جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورسمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران میئر لندن کاکہنا تھا کہ لاہور اور لندن دونوں تاریخی شہر ہیں ،دونوں کو مزید قریب لانے کے لیے مزید کا م کریں گے ۔
تفصیل کے مطابق صادق خان واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے لاہور پہنچے  جن کا استقبال میئر لاہور مبشر علی اور دیگر سرکاری افسران نے کیا ۔ میئر لندن صادق خان اور ان کے وفد کو حکومت کی جانب سے صدارتی سیکیورٹی دی گئی جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے جہاں شہبازشریف نے ان کا  پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔ ۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر صادق خان کا کہنا تھا کہ  لندن کا میئر بننے کے بعد میرا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ، مزید انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میرا استقبال کیا میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تا ہوں۔مزید انہوں نے کہا کہ لندن ایک عظیم شہرہے جسے یہ مقام دینے میں پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، لندن میں موجود بہت سے سائنسدانوں، اساتذہ اور بزنس مین کا تعلق پاکستان سے ہے۔۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.