سائینٹفک لٹریچر کے حوالے سے آج مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں, احسن اقبال

اسلام آباد :  وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں تعلیم قلم سے کمپیوٹر میں تبدیل ہوچکی ہے‘ سائینٹفک لٹریچر کے حوالے سے آج مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں‘ مستقبل کے
چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سائنسی ایجادات اور تحقیق پر توجہ کی ضرورت ہے‘ ملک میں تعلیم کا یکساں نظام ہونا چاہئے۔ جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے لحاظ سے انقلابی دور سے گزر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی رفتار بہت تیز ہوچکی ہے۔ دنیا میں تعلیم قلم سے کمپیوٹر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے اساتذہ کے تجربات کو دور دراز علاقوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ سائینٹفک لٹریچر کے حوالے سے آج مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سائنسی ایجادات اور تحقیق پر توجہ کی ضرورت ہے۔ وقت کے بدلتے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نصاب پر نظر ثانی ناگزیر ہے۔ ملک میں تعلیم کا یکساں نظام ہونا چاہئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.