زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے

لاہور: محمد محمود سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،ترقیاتی منصوبے کسان کی ترقی سے براہ راست منسلک ہیں ، محکمہ زراعت کے افسران ان منصوبوں کی ہونے والی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیں ، اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سالانہ زرعی ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے میں خود بھی نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ شعبے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،غفلت اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ترقی کا سفر تیز ہوگا اور کسانوں کو ری لیف ملے گا ،کسان کی ترقی ہی ملکی معیشت کی ترقی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سالانہ اہداف کو بر وقت حاصل کرنا دراصل کسان کی خدمت ہے ،محکمہ زراعت کے افسران ان منصوبوں کو مقررہ وقت پرمکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.