Daily Taqat

جن کوسزاملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں اورجن کوبری ہوناچاہیےوہ پیشیاں بھگت رہےہیں، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں اور جن کو بری ہونا چاہیے وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں ¾کون اہل اور کون نااہل،کون کرپٹ ہے کون نہیں، عوام فیصلہ آئندہ الیکشن میں سنائیں گے ¾عمران خان نے لاہور کے جلسہ کے بعد انتخابات میں تاخیر کی بات کی ہے ¾ انہیں عوام کی پذیرائی نہیں ملی ¾ عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ کیا ایک گھڑی بھی الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے عمران خان کی بریت پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان پر مقدمہ چلا لیکن انہیں بری کردیا گیا ¾جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں اور جن کو بری ہونا چاہیے وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں ¾عجیب منطق ہے ¾ایٹمی دھماکا کرنے، موٹرویز بنانے اور بجلی کے کارخانے لگانے والا نااہل ہے ¾کون اہل اور کون نااہل،کون کرپٹ ہے کون نہیں، عوام فیصلہ آئندہ الیکشن میں سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تو اپنی بیوی کی تیمار داری کےلئے جانے کی اجازت نہیں دی، ہمارے کئی لوگوں کو توہین عدالت میں سزا ملی ¾پتا نہیں اور کتنے کو دینا چاہتے ہیں ¾پھر کہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن کرائیں گے، میرا اعتماد اٹھ رہا ہے، یہ باتیں کرنے والے اب شفاف الیکشن نہیں کراسکتے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ’عمران خان نے الیکشن میں ایک ماہ تک تاخیر کا کہا ہے ¾ یہی بات دو صاحبان پہلے بھی کہہ چکے ہیں، عمران خان نے لاہور جلسے کے بعد یہ بات کہی ¾انہیں عوام کی پذیرائی نہیں ملی ¾ انہوں نے امپائر کی انگلی پر اعتماد کیا، انہیں پتا ہے عوام کے انگوٹھے ان کے حق میں نہیں لگنے، اس لیے وہ الیکشن کے التوا کی بات کررہے ہیں۔(ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ کیا ایک گھڑی بھی الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »