Latest news

احتجاج میں دو یا تین نہیں صرف ایک کنٹینر ہوگا, ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد راہنماﺅں کے ہمراہ  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 17جنوری کے)
احتجاج میں دو یا تین نہیں صرف ایک کنٹینر ہوگا ، آصف علی زرداری،عمران خان دیگر قائدین اسی پر خطاب کریں گے، اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام امور اتفاق رائے کے ساتھ طے کر لیے ہیں اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ظلم ،بربریت ، قتل وغارت گری کے خاتمے کے لیے قومی،سیاسی قیادت یکجا ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکا بھی انصاف ہوگا،سانحہ قصور کا بھی انصاف ہوگا اور ظلم وزیادتی کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،آئین ،قانون ،جمہوریت اور امن کی پاسداری کے سوا ہم پر کوئی پابندی نہیں بلکہ ہماری یہ جدوجہد ظلم کے خاتمے ،حقیقی جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے ہے،اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شیخ رشید احمد،جہانگیر ترین،عبد العلیم خان، قمر الزمان کائرہ،،میاں منظور احمدوٹو،سینٹر کامل علی آغا،لیاقت بلوچ،ناصر شیرازی،عوامی تحریک کی طرف سے ڈاکٹر حسن محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر حسین محی الدین،فیاض وڑائچ،بشارت جسپال اجلاس میں شریک تھے، ڈاکٹر طاہر القادری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان 17جنوری کے احتجاج میں ہوگا،اس حوالے سے عمران خان سے مشاورت ہوگئی آصف علی زرداری سے کرلوں گا، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار ہیں، جسٹس باقر نجفی کمیشن نے انہیں قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ، اب ہم استعفے مانگ نہیں رہے بلکہ انہیں استعفے دینے ہوں گے، یہ ظلم کے خاتمے کی تحریک ہے،اب سلطنت شریفیہ کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ میں نہ کسی بچے کی عزت جان محفوظ ہے نہ بچی کی، شہباز شریف نے گذشتہ دس سال میں عوام کو تعلیم،صحت،انصاف ،تحفظ دینے کے لیے 11ہزار ارب روپے کا بجٹ استعمال کیا، انہیں بتانا ہوگا کہ اس خطیر رقم کے استعمال سے صوبہ کے عوام کی زندگیوں میں کیا تبدیلی آئی؟ کتنی تعلیم، صحت کی سہولتیں بہتر ہوئیں اور عوام کے جان و مال کو تحفظ ملا، انہوں نے انکشاف کیا کہ شہباز حکومت کی خفیہ میٹنگز اور ان میں بیٹھنے والے تمام افراد کی باتیں ہم تک پہنچ چکی ہیں جس کا ذکر کل کریں گے، انہوں نے کہا کہ کل 12بجے احتجاجی جلسے کا زوردارآغاز ہوگا ،احتجاج کے دورانیہ کو دو سیشنز میں تقسیم کیا ہے ،درمیان میں نماز مغرب کا وقفہ ہوگا ،ڈاکٹر طاہر القادری نے بتایا کہ وہ آج رات 16جنوری کو بلاول ہاﺅس جارہے ہیں سنا ہے وہاں پر دال ساگ بہت اچھا بنتا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ ججزنے کہا کہ وہ جھوٹا،خائن اور نااہل ہے اور اسے” کک آﺅٹ “کردیا، نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ، اب انہیں باقی زندگی ملکی خزانے کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے اور وہ اس کے لیے تیار رہیں اب وہ جیل جائیں گے۔کل جو ہو گا سب دیکھ لیں گے۔اقتدار میں بیٹھے قاتلین کے گروہ کا خاتمہ یقینی ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.