نائجیریا میں اغوا ہونے والے دوامریکن اوردوکینیڈین شہری رہا

واشنگٹن /ابوجہ: افریقی ملک نائجیریا میں اغوا کیے جانے والے دو امریکی اور دو کینیڈین شہریوں کو رہا کر دیا گیا ۔ادھر امریکی وزارت خارجہ نے رہائی پر نائیجرین حکومت کا شکریہ اداکیا ہے اورشہریوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،اس پیش رفت کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے۔ چاروں غیر ملکیوں کو بدھ کے روز شمالی ریاست کادونا سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

کادونا کی پولیس کے مطابق مغویوں کو رہا کرایا گیا۔ نائجیریا کے اس حصے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.