شمالی کوریا کے معاملہ پرامریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

ڈیووس:  شمالی کوریا کے معاملہ پر امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک نیوز بریفنگ میں جنوبی کوریا کی وزیرخارجہ کانگ کیانگ وا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کا حل صرف سفارتی طریقے سے ممکن ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی عسکری کارروائی پر غور سے قبل جنوبی کوریا کی حکومت سے رائے لے گا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کو مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں عسکری حل سیول حکومت کیلئے ناقابل قبول ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کیلئے امریکا کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.