بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھاسکے، مولانافضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا ہے کہ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھاسکے ،وہ جانتا ہے ہمارے ساتھ
جنگ میں زیادہ نقصان اسی کاہوگا،پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور پوری قوم کو ملک کی دفاع پر اعتماد ہے۔اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کی کشمیری رہنماو¿ں سے ملاقات کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ کشمیر کی کوئی نسل اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئی ،دنیا کی کسی بھی تحریک میں اتار چڑھا? آتے رہتے ہیں لیکن تحریک کا اختتام منزل پر پہنچ پر ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراورایل او سی پر بھارتی فائرنگ کیخلاف پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ مشاورت کررہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر کیسے اٹھایا جائے اس معاملے کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے،مسئلہ کشمیر پرپارلیمنٹ کومتحرک اورحکومت کی متوجہ کرنےکی تجاویزکاخیرمقدم کرتے ہیں.مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ وزارت خارجہ اورکشمیر کمیٹی کومتحرک کرنے کی تجاویز کاخیر مقدم کرتے ہیں،ٹیلی فون پرمیر واعظ عمر فاروق سے بات ہوئی انہیں ملاقات سےمتعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،میرواعظ نےاس ملاقات اورمشاورت کوسراہا ہےپاکستانی قوم اور کشمیری قوم ایک صف پر ہیں پاکستانی اور کشمیریوں کے مشترکہ تھنک ٹینک کی تجویز دی ہے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو آئند ہ انتخابات میں منشور کا حصہ بنائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.