Daily Taqat

بلوچستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں، نورالدین کاکڑ

کوئٹہ :  پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ،انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں نے درخواستیں جمع کرانی شروع کردی ہے جلد ہی مرکزی بورڈ ،صوبائی بورڈ کی سفارشات پر ٹکٹیں جاری کرے گا ،الیکشن کمیشن آ ف پاکستان سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مردم شماری کے بعد بنائے گئے حلقہ بندی کے ذریعے پی بی 28کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور ایک کمیونٹی کی طرف سے کئے گئے اعتراضات کو جس میں ایک یونین کونسل کے آبادی کو بھی پی بی 28میں ایڈ جسٹ کیا جائے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور کینٹ کے دو وارڈز کو واپس پی بی 29میں ایڈ جسٹ کیا جائے کیونکہ کینٹ اور پشتون آباد کے درمیان بہت فاصلہ ہے ،اور یہ غیر منطقی بھی ہے ،اگر اس کو بحال نہ کیا گیا تو جمہوری اور قانونی طریقے سے پی بی 28کو بحال کرانے کی ہر جدوجہد کو عملی شکل دینے پر مجبور ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »