کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں، جنرل زبیرمحمود حیات

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں ¾آج ان لوگوں پر بات نہیں کروں گا ¾پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بڑے سے بڑے چیلنج کا حل نکال لیتی ہے ¾پاکستانی اپنی قومیت پر کبھی مٹی نہ آنے دے ¾پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے ¾قائد اور اقبال نے تعلیم مغرب سے حاصل کی تاہم ان میں پاکستانیت عیاں تھی،جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتی ان کا کوئی مستقبل نہیں، پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قائم کرنے والا ملک ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ غیرملکی جنرل نے پوچھا اپنے فوجیوں کو کیا کھلاتے ہیں تو جواب دیا ایمان اور عزم، پاکستان کمال ملک ہے جہاں غریب آدمی کے پاس دو کھجوریں ہوں تو ایک صدقہ کر دیتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.