چنیوٹ ، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،چور کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کر لاکھوں کا سامان لے اڑے
چنیوٹ : چنیوٹ اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام چور کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کر لاکھوں کا سامان لے اڑے بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں گزشتہ ایک ماہ سے ناکام چنیوٹ کے علاقہ غفور آباد لنک روڈ پر نامعلوم چور کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا سامان نقدی لے اڑے جبکہ پولیس تاحال وارداتیں کرنے والے گینگ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی تبدیلی کے بعد بھی چنیوٹ شہر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
متاثرین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے