Daily Taqat

دنیا پاک چین دوستی کی مثالیں دیتی ہے، صدر پاکستان ممنون حسین

اسلام آبا: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قراقرم ہائی وے پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد اور اس کے معمار اقتصادی راہداری کے بانی ہیں۔ پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت اور احترام کرتی ہے۔صدر مملکت نے یہ بات شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے چین کے سفیر یاو¿جینگ اور چین کے سابق سفیر ڑنگ چونڑنگ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جان قربان کرنے والے انجینئرزاور کارکنوں کے ذکرپر جذباتی کیفیت پیدا ہوگئی اور سابق سفیر سمیت کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا پاک چینی دوستی کی مثالیں دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک خطے کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک آئندہ بھی اسی طرح مل کر عالمی امن و استحکام ، سلامتی اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ چین کے سابق سفیر ڑنگ چونڑنگ نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران پاکستانی اورچینی کارکنوں نے ایک ساتھ خون اور پسینہ بہایا جس کی خوشبو آج بھی تازہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »