Latest news

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، مرزا ناظم بیگ

منڈ ی احمد آباد: پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اورکشمیر پاکستان کاحصہ ہے ،حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیئے ،مسلم لیگ ن ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے ،جمہوریت کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی اداروں پر شب خون ماردیا ،بلدیاتی نمائندے بھی عوام کا مینڈیٹ لے کرآئے تھے ،قائد اعظم کی قیادت میں قوم متحد ہوئی تو پاکستان بن گیا پاکستان کو بچانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہوناپڑے گا اپنے دوسالہ دور اقتدارمیںشہرمیں متعددمنصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گرین بیلٹ ، جنازہ گا ہ قبرستان کی چاردیواری ، ٹف ٹائل سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر منصوبے منہ بولتاثبوت ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے سابق چیئر مین مرزاناظم بیگ کا نمائندہ طاقت کو انٹرویو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرکلسٹر بم گراکرعالمی قوانین کی خلاف وزری کی ہے عالمی دنیاکونوٹس لینا چاہیے اورنہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت ختم کی جائے اوران کوحق خود ارادیت دیا جائے حکومت کو قومی سلامتی میں مسئلہ اٹھاناچاہیے ۔

مرزاناظم بیگ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپنے دوسالہ دور اقتدار میں شہرمیں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جن میں گرین بیلٹ ، جنازہ گاہ کووسیع کرنا، سٹریٹ لائٹیں ، شہر میں ٹف ٹائل ،ریلوے گراونڈ کو پلے کروانا، اسٹیڈیم کے گراونڈ میں تزئین آرائش اوررنگ وروغن اورہاکی گراونڈمیں گھاس لگوانے سمیت دیگر منصوبے منہ بولتا ثبوت ہے گرین بیلٹ تو آج فوڈسٹریٹ بن چکی ہے اگر مزید موقع مل جاتا اورچیئر مین شپ ختم نہ ہوتی تو شہر کا نقشہ بدل کررکھ دینا تھاآئندہ موقع ملا تو زیر تکمیل منصوبوں کو پہلی فرصت میں مکمل کیا جائے گا شہریوں کی بے پناہ محبت کامقروض ہوں،زنہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرکے شب خون ماراہے یہ کون سی جمہوریت ہے جس میں منتخب عوامی نمائندوں کوگھر بجھوادیا ؟ کیا بلدیاتی نمائندے عوام کامینڈیٹ لے کر نہیں آئے تھے ؟اگرماضی میں دیکھاجائے تو کسی حکومت نے بھی بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی سب باتیں ہی کرتے رہے ہیں بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں اس نرسری کو پھلناپھولناچاہیے ۔مزراناظم بیگ نے کہاکہ میاں نوازشریف کے دور اقتدارمیںملک ترقی کررہاتھا ۔ تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام کے منہ سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے آج ہرشہری پریشان ہے ۔وزیر اعظم عمران خاںآج بھی کنٹینر والی تقریر کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دیںحکومت نے مہنگائی بم گراکر عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے آج ہر طبقہ پریشان ہے بزنس مین اورعام شہری سب پریشان ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قوم متحدہوئی تو پاکستان بن گیا تھا اوراب ملک بچانے کے لیے پوری قوم کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر متحد ہوناپڑے گا ۔پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ورنہ کچھ بھی نہیں ہے آخر میں انہوں نے کہاکہ آئندہ موقع ملاتو شہر یوں کی خدمت کروں گا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.