پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے‘حکومت کےخلاف ہم سب ایک ہیں، سیدخورشیدشاہ

لاہور: قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے ‘حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں ،انصاف کے لیے ایک دن بھی بڑا ہوتا ہے‘معصوم زینب انصاف مانگ رہی ہے‘جس ریاست میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہوجاتی ہے،ملک میں امیر غریب قانون سب کے لیے
ایک ہونا چاہیے۔ وہ بدھ کو لاہور میں مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم انصاف مانگنے آئے ہیں یہ احتجاج نہیں ہے،ہم آج سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل کیے گئے افراد کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں،معصوم زینب انصاف مانگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت ہو۔سید خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ شہادت کیا ہوتی ہے ؟حکمرانوں سے شہیدوں کے لہو کا حساب مانگ رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ آئین وقانون کے تحت لوگوں کوانصاف ملے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جس ریاست میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہوجاتی ہے،ملک میں امیر غریب قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.