یمنی حوثیوں کو بھیجاجانے والااسلحہ اورمنشیات ضبط کرلی گئی

صنعاء: یمن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مآرب گورنری میں ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات ضبط کرلی۔ یہ اسلحہ اور منشیات صنعاءمیں حوثی ملیشیا کو بھیجی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق مآرب پولیس کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ کرنل لطف الدحومہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے نجد چیک پوسٹ سے ایک کار کی تلاشی کےدوران86 کلو گرام حشیش برآمد کی ہے۔ یہ منشیات صنعاءمیں حوثی ملیشیا کو بھجوائی جا رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں جمعہ کے روز مآرب ہی سے گولہ بارود200 کلاشنکوفیں حوثی ملیشیا کو بھجوانے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔ یمنی پولیس کی جانب سے حوثیوں کو بھجوانے کی کوشش کے دوران ضبط کی گئی منشیات اور اسلحہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔خیال رہے کہ مآرب گورنری یمن کی آئینی حکومت کے زیرکنٹرول ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب مآرب کی پولیس نے حوثی ملیشیا کو بھجوایا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔  اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرے کئی ٹرک حوثی ملیشیا کو بھجوانے کی سازشیں ناکام بنائی ہیں۔یمن میں حوثی ملیشیا کو یہ اسلحہ ایران اور اس کے حامی دہشت گرد گروپوں کی طرف سے بھیجا جاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.