Daily Taqat

ووٹ کا مطلب یہ نہیں ہر برائی کا لائسنس مل گیا، شفقت محمود

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا کام قانونی اور کرمنل میٹرز پر
رائے زنی کرنا نہیں، ووٹ کا مطلب یہ نہیں آپ کو دنیا کی ہر برائی کا لائسنس مل گیا۔میاں نواز شریف کے مانسہرہ میں خطاب پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن اور جرم دو الگ الگ چیزیں ہیں، ان کی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں، ان کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بڑے پروجیکٹ مال بنانے کے لیے بناتے ہیں ، یہ تعلیم ، صحت ، صاف پانی میں سرمایا کاری نہیں کرتے، انہوں نے جو اربوں روپے کی جائیدادیں باہر بنائیں وہ کرپشن ہی تو ہے۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ 600 کروڑ کا فلیٹ کہاں سے آیا، 30 سال سے لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں ، اب تک تو ان کے مسائل حل نہیں ہوئے، جس نے تیس سال کچھ نہیں کیا ، وہ آگے کیا کرے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »