Daily Taqat

گاڑیوں پرٹیکس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیرخزانہ

کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کو واپس نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ادویات پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی پرغور کریں گے لیکن گاڑیوں پر ٹیکس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں ڈھائی ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ ہے، چین سے امپورٹ میں 4 ارب ڈالرکی انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، چین نے اب تک آن لائن ڈیٹا تک رسائی نہیں دی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ نان فائلر کے لیے پراپرٹی خریداری کی رقم 40 سے بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے جب کہ ٹیکس ایمنسٹی کا معاملہ چیف جسٹس کی صوابدید پرہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »