اقوام متحدہ نے یمن کے لیے اپناامن مندوب تبدیل کردیا

نیویارک: اقوام متحدہ نے یمن کیلئے اپنا امن مندوب تبدیل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق عالمی ادارے نے یمن کیلئے مقرر کردہ خصوصی امن ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کی جگہ برطانوی سفارت کار مارٹن گریویٹ کو نیا مندوب مقرر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نو منتخب مندوب مارٹن گریویٹ ایک سرگرم سفارت کار ہیں۔ وہ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے تیسرے ایلچی ہیں۔ گریویٹ اس سے قبل برطانوی وزارت خارجہ سے منسلک رہ چکے ہیں مگر سنہ 1994ءسے وہ اقوام متحدہ میں متعدد عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ عالمی تنازعات کے حل کیلئے انہیں ثالثی کی ذمہ داریاں سونپی جاتی رہی ہیں۔مارٹن گریویٹ یورپی یونین کے امن انسٹیٹیوٹ کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے جنیوا میں ہیومن ڈائیلاگ سینٹر کی بنیاد رکھی اور مختلف تنازعات کے حل کیلئے کامیاب ثالث کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے بتایا کہ یمن کیلئے موجودہ امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی موجودہ ذمہ داری فروری کے آخر میں ختم ہورہی ہے۔

وہ تین سال سے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب کے طورپر کام کرتے آرہے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ یمن کے موجودہ نازک حالات کے تناظر میں کسی ایسی شخصیت کو مندوب مقرر کرنا چاہتی ہے جو خانہ جنگی سے تباہ یمن اور وہاں کے عوام کو مسائل سے نکالنے میں ان کی مدد کرسکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.