Latest news

الہ آباد،دسویں محرم کاجلوس امام بارگاہ سے بر آمد ہوتا ہوا علی چوک پہنچا

الہ آباد: دسویں محرم کاجلوس امام بارگاہ سے بر آمد ہوتا ہوا علی چوک پہنچا ۔زنجیر زنی اور سینہ کوبی کے بعد جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا حسین امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔تمام راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور مین بازار کو دونوں جانب سے بیرئیر لگا کر بند کئے رکھا محکمہ صحت اور ریسکیو ٹیمیں دن بھر وہاں متاثرہ افراد کو فرسٹ ایڈ دینے میں مصروف رہیں ڈی ایس پی چونیاں نعیم ورک ،ایس ایچ او ملک طارق اعوان اور چوکی انچارج محمد طیب نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے یہاں تک کہ چھتوں پر بھی پنجاب پولیس کے جوان چوکس رہے جلوس کی سکیورٹی کی چیکنگ کیلئے ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی بھی پہنچ گئے میڈیاسے گفتگو کے دورران سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا طرہ امتیاز ہے اور 24گھنٹے پنجاب پولیس کاعوامی خدمت مشن ہے اس پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.