Daily Taqat

دہشتگردی میں ملوث نہ ہونیوالے طالبان سے مذاکرات ہونگے، اشرف غنی

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صرف ان طالبان سے مذاکرات کرے گی جو افغانستان میں دہشتگردی اور جرائم میں ملوث نہیں۔ رپورٹس کے مطابق صدارتی محل سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہاگیاکہ کابل میں صدر اشرف غنی نے نیٹو میں سویلین نمائندے کورنیلوس زیمر مین سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں زیمر من نے کابل میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں پر نیٹو کے سربراہ کا تعذیتی پیغام صدر غنی تک پہنچایا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں نیٹو افغانستان کیساتھ ہے اور تمام ممبر ممالک افغان حکومت اور عوام کیساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ زیمر مین نے مزید کہا کہ نیٹو صدر غنی کی لیڈرشپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انکے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے کہ مذاکرات صرف ان طالبان سے کئے جائینگے جو افغانستان میں دہشتگردی اور جرائم میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی افغان عوام پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ نیٹو کے تمام ممبر ممالک افغان عوام کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات کے حامی ہیں اور دہشتگردوں کیخلاف افغان فورسز کی جانب سے جاری کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ملاقات میں صدر غنی نے افغان عوام کی جانب سے نیٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشتگردی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خطے کے ملکوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دہشتگردوں کی حمایت یا پشت پناہی کسی کے مفاد میں نہیں اور سب کو خلوص دل کےساتھ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں حصہ لینا چاہئے۔غنی نے کہا کہ ہمیں جنگ جیتنے اور امن لانے کے لیے یہ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »