سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیا، چیئرمین عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیا،اب وہ عوامی جلسوں کے ذریعے عدالت پردباﺅ ڈال کر نااہلی کافیصلہ واپس لےنا چاہتے ہیں،نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ اپنے ایمپائر لگا کرکھیلنے کی عادت ہے،نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوپریشان کررکھا ہے اورزخمی کردیا ہے۔نوازشریف کے عوامی جلسوں کے پیچھے ان کامقصدواضح ہوگیاہے۔نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدالت ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عدالت پرعوامی دباﺅ پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواشریف عوامی جلسوں میں عدالت کواپنی نااہلی کے فیصلے پرشدید تنقید کانشانہ بناتے ہیں۔جبکہ ججز سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ انہیں یہ فیصلے واپس لیناپڑے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.