قطرائیرویزمیں ملازمہ کی اچانک موت ،تھائی خاندان میں تنازعہ

دوحہ:  قطر ائیر ویز کی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک فلائٹ اٹنڈنٹ کی دسمبر میں پراسرار حالات میں موت کے سبب پر اس کے خاندان میں ایک تنازع پیدا ہوگیا ہے مبڑی بہن نے کہاہے کہ اس نے خودکشی کی تھی جبکہ اس کے والد نے کہاہے کہ اس کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 26 سالہ پریمروتھائی جوسینگ قطر کی قومی فضائی کمپنی میں فلائٹ اٹنڈنٹ کے طور پر کام کررہی تھی۔دسمبر کے آخر میں وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اس فضائی کمپنی کی ایک ڈارمینٹری (کمرے) میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔اس کی موت کے سرٹیفکیٹ میں آکسیجن کی کمی کو موت کا سبب قرار دیا گیا ہے ،یعنی وہ دم گھٹنے سے موت کے منہ میں چلی گئی تھی تاہم ادھر قطری ائیرویز کے حکام نے اپنے ردعمل میں کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.