Daily Taqat

ریاست پاکستان اپنےقیام سےآج تک بھارت کی جانب سےعدم تحفظ کاشکارہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر منصفانہ ،منتقمانہ اور استحصالی رویہ خطے میں عدم استحکام نفرت اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہے ،امریکہ کی ناکام افغان پالیسی نے افغانستان اور پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں جھونکا اور بھارتی لیڈر شپ نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ریاست پاکستان اپنے قیام سے آج تک بھارت کی جانب سے عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ خطے میں امن اور استحکام دونوں ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔حجم اور وسائل میں بڑا ہونے کے ناطے بھارت کی ذمہ داری کہیں زیادہ ہے جو ادا نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان سے پاکستان دولخت کرنے اور اب سی پیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے تک بھارت نے پاکستان کو چین سے جینے نہیں دیا۔بھارت کا غیر منصفانہ منتقمانہ اور استحصالی رویہ خطے میں عدم استحکام نفرت اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہے ۔ مسئلہ کشمیر ، آبی وسائل سمیت تمام باہمی مسائل کے منصفانہ حل کے بغیر آگے بڑھنا نا ممکن ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »