بلوچستان کی سیکورٹی کیلئے ایف سی کاکردارانتہائی اہم ہے، عاصم باجوہ

کوئٹہ:  کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ صوبے کی سیکورٹی کے لیے
ایف سی بلوچستان کا کردار انتہائی اہم ہے، خوشحال بلوچستان پروگرام کی کامیابی کے لیے بھی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ خضدار میں ایف سی بلوچستان جنوبی کے سپیشل آپریشنزونگ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں آئی جی ایف سی ساﺅتھ ، قبائلی عمائدین اور سینئر سول اور ملٹری حکام شریک ہوئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.