شام سے داغے گئے راکٹ ترک سرحد کے اندرجا گرے ، دومکانات تباہ

انقرہ: شامی سرزمین سے فائر کیے گئے چار راکٹ ترک سرحد کے اندر واقع ایک قصبے میں گرے۔تین راکٹوں کے لگنے سے دو مکانات تباہ ہوئے جب کہ چوتھا راکٹ قصبے کے مرکزی حصے میں ایک خالی جگہ پر گرا۔ترکی ذرائع نے بتایا کہ شامی سرزمین سے فائر کیے گئے چار راکٹ ترک سرحد کے اندر واقع ایک قصبے میں گرے۔
ترک حکام کے مطابق یہ راکٹ کردوں کی ایک ملیشیا نے فائر کیے تھے۔ تین راکٹوں کے لگنے سے دو مکانات تباہ ہوئے جب کہ چوتھا راکٹ قصبے کے مرکزی حصے میں ایک خالی جگہ پر گرا۔   ذرائع کے مطابق ان راکٹوں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ابھی تک غیر جانبدارانہ طور پر یہ تعین نہیں ہو سکا کہ آیا یہ راکٹ شامی کرد ملیشیا ہی نے دائر کیے تھے۔ ترک فوج نے شامی صوبے عفرین میں ابھی دو روز قبل ہی کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف اپنا زمینی آپریشن شروع کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.