عوامی ووٹ کی عزت کی ذمہ داری محمد نوازشریف کی قسمت میں لکھ د ی گئی ہے، مریم اورنگزیب

جڑانوالہ: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی ووٹ کی عزت کی ذمہ داری محمد نواز شریف کی قسمت میں لکھ د ی گئی ہے ، عوام نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی ،تمام کٹھ پتلیوں کو کامیاب جلسے کی صورت میں جواب مل جائیگا ۔ (آج) ہفتے کو جڑانوالہ میں ہونیوالے مسلم لیگ ن کے جلسے کےحوالے سے   مریم اورنگزیب نے کہا کہ جڑانوالہ کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں (آج) جڑانوالہ کے جلسے میں عوام کا سمندر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک جلسہ سے جو خالی کرسیوں کا جلسہ تھا جڑانوالہ اور فیصل آباد کے لوگ مل کر ایک بار پھر جواب دینگے کہ وزیراعظم صرف نواز شریف ہے ۔ عوام نواز شریف کو چوتھی مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب کرینگے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری تحریک عدل کی بحالی کی تحریک ہے جس کو عوام ووٹ دینگے ملک کا وزیراعظم صرف وہی شخص بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہونیوالے جلسے میں عوام کو دیکھ کر پاکستانی بتائیں گے کہ جلسہ کیا ہوتا ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام کٹھ پتلیوں کو کامیاب جلسے کی صورت میں جواب مل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دے کر عوام نے پارلیمنٹ بھیجا تھا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن وقت پر ہو گا اور 2018 ءکے الیکشن بھی وقت پر ہونگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ زینب کیس میں سٹیٹ بینک نے بینک اکاﺅنٹ کی تردید کر دی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.