4

پیانگ یانگ کا دورہ نہ کرنے کی وجہ پیچیدہ ہے ،چینی ایلچی برائے امور شمالی کوریا

بیجنگ :  شمالی کوریا امور کے لیے چینی اعلیٰ ایلچی نے کہا ہے کہ ان کے پیانگ یانگ کا دورہ نہ کرنے کی وجہ پچیدہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے جوہری طیارے کے پروگرام کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کا کوئی سفارتی حل تلاش کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ نائب وزیرخارجہ کونگ شووان یو نے اسے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔ تاہم دورہ نہ کرنے کی وجہ کو بیجنگ اور پیانگ یانگ کے درمیان تعلقات کی انتہائی ابتر صورت حال کی نشاندہی قراردیا گیا ہے۔ چین شمالی کوریا کا درینہ بڑا اقتصادی ساتھی اور سیاسی حلیف رہا ہے۔لیکن شمالی کوریا کے اس کے اقدامات نہ مانے کی وجہ سے بیجنگ حکام بہت زیادہ مضطرب ہوگئے ہیں۔چین کی اقوام متحدہ کی بڑھتی ہوئی سخت پابندیوں کی حمایت کی وجہ سے پیانگ یانگ نے خفگی کا اظہار کیا ہے شمالی کوریا کا چین کا اعلی سطح کا آخری دورہ برسراقدار کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سوم تاﺅ کا نومبر میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں