Daily Taqat

رمضان المبارک سن 1439 ہجری کاچاندنظرآگیا، آج پہلاروزہ ہوگا

لاہور،کراچی:  رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ (آج) جمعرات کو ہو گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو کراچی میں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور جمعرات 17 مئی پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا۔مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئیں جن کی تصدیق کے بعد متفقہ طور پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش گزشتہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہوچکی تھی اور بدھ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »