پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے فائزہ ملک کو مٹھائی اندر لیجانے سے روکدیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے پیپلزپارٹی خاتون رکن اسمبلی فائزہ ملک کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں لائی گئی مٹھائی اندر لے جانے سے روک دیا ۔ سکیورٹی کے مطابق رکن اسمبلی کو مٹھائی ایوان میں لے جا کر تقسیم کرنے کے خدشے کے پیش نظر روکا گیا ۔ تاہم فائزہ ملک کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ مٹھائی اپوزیشن اراکین کےلئے لائی ہیں اور اسے اپوزیشن چیمبر میں تقسیم کیا جائے گا۔ فائزہ ملک نے سکیورٹی انچارج سے ملاقات کر کے اپنے موقف سے آگاہ کیا جس کے بعد ان
مٹھائی اندر لے جانے کی اجاز ت دیدی گئی ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.