Latest news

عوام کارخانے چاہتی ہے اور حکومت لنگر خانے بنا رہی ہے، سراج الحق

منڈی بہاﺅ الدین : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مدارس سے پہلے معیشت ، عدالتوں اور ہسپتالوں کو ٹھیک کرے کیونکہ عوام کارخانے چاہتی ہے اور حکومت لنگر خانے بنا رہی ہے، وزیراعظم نے دوسرے ملک میں ایسی بات کی کہ وہ بے اختیار وزیراعظم ہیں۔ بدھ کو پھالہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی تبدیلی نہیں لا سکی ، قوم کارخانے چاہتی ہے اور حکومت لنگر خانے بنا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس سے پہلے معیشت، عدالتوںاور ہسپتالوں کو ٹھیک کرے، وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین میں کہا کاش میں اپنے ملک میں 500لوگو ں کو جیل میں ڈال سکتا، وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ملک میں ایسی بات ظاہر کی کہ وہ بے اختیار وزیراعظم ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ریکارڈقرض لیا ہے، جنوبی ایشیا میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے، حکومت ادھر ادھر سے لوگ بلا کر خیالی پلاﺅ پکا نے میں مصروف ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.