Daily Taqat

پی ٹی آئی کا پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کے نوٹس کا خیرم مقدم فریق بننے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں پولیس مقابلوں پرچیف جسٹس کے نوٹس کاخیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کاکوئی شمارہی نہیں، صرف قصورمیں 137 لوگوں کوجعلی پولیس مقابلوں  میں ماراگیا۔فواد چوہدر ی نے کہاکہ شہبازشریف کے ایماپرجعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈبہت خوفناک ہے،پولیس مقابلوں میں ہلاک غریب لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی مقدمے میں فریق اورقانونی معاونت فراہم کرے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے دعوے کی تردید کر دی،صوبائی وزیر قانون کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »