عالمی لیڈرشپ کی نمایاں خصوصیات اور میاں شہباز شریف ۔۔اوآئی سی اجلاس میں وہی مرکزِ نگاہ کیوں ؟

اگر کوئی یہ پوچھے  کہ شہبازشریف میں ایسی کیا خصوصیات ہیں کہ پنجاب کی عوام بار بار اُنہیں کا انتخاب کرتی ہے؟ ایسی کیا بات ہے کہ شہبازشریف پنجاب سمیت دیگر صوبوں کی عوام کے دلوں پر بھی راج کرنے لگے ہیں؟ ہر کوئی  یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کیسے دیکھتے ہی دیکھتے شہبازشریف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی نمایاں لیڈرشپ کی صف میں سرفہرست نظر آنے لگے ہیں ؟تو اُس کا جواب اس کے سوا اور کچھ نہیں شہبازشریف کی شخصیت میں وہ تمام خصوصیات شامل ہیں جو ایک اچھے قائد میں ہونی چاہیے ۔شہبازشریف ایسے  قائد بن کر اُبھر رہے ہیں جو خود بھی متحرک ہیں اور دوسروں کو بھی متحرک رکھنا بھی جانتے ہیں ۔وہ  انتہائی دباؤ میں بھی ایسے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جن کے  مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،یہی وہ  خصوصیات ہیں جو اُنہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔وہ حقیقت پسند ہیں اور ہر خبر کے اصل حقائق سے باخبر رہتے ہیں۔جہاں پاکستان کے مفادات کی بات ہو وہ ذاتی  ہی نہیں بلکہ اپنے صوبے کے مفادات کو  بھی بالائے طاق رکھ دیتے ہیں جبکہ  اپنی سیاست پر عوامی مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھتے ہیں ،وہ ہمیشہ مسلم اُمہ کے اتحاد کی بات کرتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.