Latest news

سے 6ماہ میں پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے :شیخ رشید3

اسلام آباد:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ3سے 6ماہ میں پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے،آنے والے وقت میں سرحدوں پر جنگ بھی دیکھ رہا ہوں،مودی امریکہ کی جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے،عنقریب جو حالات ہونے جارہے ہیں پاکستانی آرمی چیف چین جائیں گے،کشمیریوں کو کوئی کمزور نہ سمجھے، وہاں کی گلی گلی میں وانی کی آواز ہے،مودی کا فیصلہ کشمیریوں کے لیے نیا شعلہ بنے گا، شملہ معاہدہ ختم ہو گیا ،ایل او سی ختم ہوچکی ،جدو جہد آزادی کا نیا نقشہ بن چکا ہے،اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی۔وہ بدھ کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے تحریک پر بحث میں اظہار خیال کر رہے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب سیاستدان غلط فیصلہ کرتے ہیں اور ان فیصلوں سے نئے راستے نکالتے ہیں ، مودی نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے کشمیر میں نیا شعلہ نکلے گا ۔کشمیر کو میں اندر سے جانتا ہوں اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بی جے پی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیںدیا، بے پے پی کے303ارکان میں سے ایک بھی مسلمان نہیں ،بھارت اسرائیل کا پیٹرن کشمیر میں لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3سے6مہینے میں سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عنقریب جو حالات ہونے جارہے ہیں پاکستانی آرمی چیف چین جائیں گے کوئی شخص کشمیریوں کو کم نہ سمجھے ، میں سمجھتا ہوں کہ کچھ فیصلہ کن ہونے جا رہا ہے، مودی نے ایسا فیصلہ کیا جو کشمیریوں کے لیے نیا شعلہ بنے گا، شملہ معاہدہ ختم ہو گیا ،ایل او سی ختم ہوچکی ،اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی۔مودی امریکہ کی جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے ، آج جدوجہد آزادی کا نیا نقشہ جنم پایاہے جب کشمیر سے مسلمانوںکا قتل عام ہو گا تو مذاکرات کا عمل ختم ہوگیا، مودی نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ اس نے مسلمانوں کو زیر عتاب لانا ہے ،مودی نے مسلمانوں سے ووٹ تک نہیں مانگا ، سیاسی ورکر کی حیثیت سے بھارت میں مسلمانوں میں انقلاب دیکھ رہا ہوں، بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے ،مودی آر ایس ایس کی تھیوری پر عملدرآمد کرے گا ، 3سے 6ماہ میں پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے ، یوپی اور دیگر ریاستوں میں بسنے والے مسلمانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ کیڑے مکوڑے کی طرح جینے سے بہتر ہے شہادت حاصل کریں کیونکہ قائد اعظم کی تھیوری زندہ ہو گئی ہے ،اگر پاکستان کی سر زمین پر حملہ ہوا تو بھارت کی زمین پر نا گھاس اگے گی نہ چڑیا چہکیں گی،بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، اب جو جنگ ہو گی وہ علاقوں کو نہیں لوگوں کے دل جیتنے کے لئے ہو گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.