Daily Taqat

وزیراعظم ہاﺅس کو چرچ دھماکہ متاثرین کو رقم کی ادائیگی یقینی بنانےکاحکم

اسلام آباد : جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کوئٹہ چرچ دھماکے میں متاثرین کی عدم ادائیگی از خود نوٹس کی سماعت کا آغاز کیا تو نمائندہ کرسچن کمیونٹی نے بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج میں سے 72 لاکھ روپے رکھے گئے جو کم ہیں ۔جسٹس اعجاز الااحسن نے ڈی سی کوئٹہ سے استفسارکیاکہ امدادی رقم کی تقسیم میں اتنا وقت کیوں لگا ہے ؟ڈی سی کوئٹہ فاروق عتیق نے کہاکہ میڈیکل لیگل رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے رقم کی ادائیگی میں وقت لگا، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کیا  ایم ایل آردینے میں اتنا وقت لگتا ہے؟ عدالت نے میڈیکل لیگل رپورٹ میں 5 ماہ لگنے پہ معاوضہ کمیٹی کے ممبرڈاکٹر علی مردان سے بیان حلفی طلب کر لیااور کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ مسیحی برادی کے نمائندے نے کہاکہ وزیر اعظم نے چرچ دھماکے میں مرنے والوں کے دس لاکھ فی کس کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے شدید زخمیوں کے لیے 5 ،5 جبکہ معمولی زخمیوں کے لیے 3،3 لاکھ فی کس کا دینے کا اعلان کیا تھا ۔عدالت کا وزیر اعظم ہاﺅ س کو بقایا رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »