Daily Taqat

تمام ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے ، سردار ایاز صادق

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بجٹ کے موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم حکومت پر اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ سید خورشید احمد شاہ کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ تمام ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم حکومت پر اس کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ارکان کی نشاندہی پر سپیکر نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر سینیٹ کی کارروائی براہ راست جا سکتی ہے تو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی براہ راست دکھائی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »