Daily Taqat

سیاست ہوتی رہتی ہے، ملکی سلامتی کوداﺅ پرنہیں لگایاجاتا، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو  نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داﺅ پر نہیں لگایا جاتا۔ہفتہ کومحمکہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کے باہر ذرائع سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے،سیاست ہوتی رہتی ہے ، ملکی سلامتی کو داﺅ پر نہیں لگایا جاتا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی درخواست ضمانت اورنظر ثانی کی درخواست مستردہوگئی،کیا کہیں گے؟جس کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہہ سکتا ہوں، خود سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جو ٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہو اسے ضمانت کی ضرورت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی مثال کیپٹن(ر)صفدر کا کیس ہے۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں دو قانون موجود ہیں،میری درخواست ہے اس قانون کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ہونا چاہئے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »