اہم خبرِیں
اب کشمیر جلد آزاد ہوگا، وزیراعظم لبنان، دھماکے میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو شروع ہوگا بھارت،سخت سیکیورٹی میں بابری مسجد کی جگہ مندر کا افتتاح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر میں’’یوم استحصال... نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے،مشعال ملک پی آئی اے جعلی لائسنس اسکینڈل، تحقیقات کا دائرہ وسیع کرونا کے باعث بچوں کا سکول نہ جانا پوری نسل کا بحران ہے، اقوام... بھارتی حکومت عالمی دہشت گردوں کی سرپرست بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے یوم استحصال اورکشمیر کی آزادی 5اگست کا المیہ اور اہلِ کشمیر کاردعمل مودی نے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ کردی، وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کی سابق فوجی قیادت سے ملاقات پاکستان کا نیا نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ قرار آرٹیکل 149 سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت افراط زر بڑھ کر 9.3 فیصد ہو گیا ٹھٹھہ، نوجوان کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے طویل چھلانگ

ن لیگ کی مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کی شدید مذمت

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سابق مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جب پوری قوم کو متحد ہونے
کی ضرورت ہے اس وقت بھی حکومت انتقامی ایجنڈا پرکام کر رہی ہے ،مسلم لیگ ن پاکستان کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے،ہمیں ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہماری جدوجہد سے روکا نہیں جا سکتا ،اگر حکومت کی یہی حکمت عملی برقرار رہی تو کوئی بھی کام نہیں کرےگا۔

مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب نے گرفتار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ایسے موقع پر جب پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اس وقت بھی حکومت انتقامی ایجنڈا پرکام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ان ہتھکنڈوں کی پرواہ نہیں ،مسلم لیگ ن پاکستان کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے،ہم کشمیری عوام کے مفادات کے سودوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہماری جدوجہد سے روکا نہیں جا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو اللہ نے بہت نوازا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں ان کا نام نمایاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان پر بھی وہی الزام لگایا گیا جو شاہد خاقان عباسی کے خلاف لگایا گیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ الزام ایل این جی ٹرمینل لگانے سے متعلق تھا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہی ٹرمینل ہے جس کو لگانے کی مختلف حکومتوں نے کوشش کی تاہم کامیاب صرف شاہد خاقان ہوئے ، انہوںنے کہاکہ اگر حکومت کی یہی حکمت عملی برقرار رہی تو کوئی بھی کام نہیں کرے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ مفتاح اسماعیل جیسے ایماندار آدمی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،اس سے یہ پیغام جارہا ہے کہ جو بھی کام کرے گا اس کا انجام یہی ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ کیا حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی کام نہ کرو اور صرف فائلیں گھماتے رہو ۔

انہوںنے کہاکہ بجائے قومی اتحاد اور قومی یکجہتی پیدا کرنے کے عمران نیازی انتقامی کاروائی پر کاربند ہیں ۔ احسن اقبال نے کہاکہ یہ کشمیری عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اجلاس سے خطاب کر کے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران نے پاکستان کی بات کرنی تھی تو کشمیر پر آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

مذمت


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.