قاتل کی پشت پناہی کرنے والےمیں بااثرشخصیت کانام آرہاہے، بابراعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ قاتل کی پشت پناہی کرنے والے میں بااثر شخصیت کا نام آرہا ہے، اگر 8 مقدمات میں اس شخص کا ڈی این اے موجود تھا تو پہلے گرفتار کیوں نہیں ہوا، زینب کے قاتل کی پشت پناہی میں بہت بڑا گینگ ہے۔ اسلام  آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر بابر اعوان نے  کہا کہ تین افراد کا ماورائے عدالت قتل کیوں اور کس نے کیا، وزیر قانون اور شہباز شریف کا زینب کے والد کو روکنا کس لیے تھا، پنجاب حکومت کا ماورائے عدالت قتل کرنا شیوہ ہے، زینب کے لیے انصاف مانگنے والوں کو کیوں مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان زینب کیس کی آزادانہ تحقیقات کروائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.