حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، ذیشان اختر

بہاولپور:  امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور ڈاکٹر محمد اشرف ،امیر شہر سید ذیشان اخترنے کہاکہ حکمرانوں کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں اور نہ ہی حکومت کی نیت ہے۔ لوگوں کو جان، مال اور عزت کا تحفظ حاصل نہیں۔ پاکستان کا عام آدمی محرومیوں کی تصویر بناہوا بے روزگاری اور غربت کی دلدل میں پھنس چکاہے۔ موجودہ حکمرانوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ عام آدمی کو مسائل کی اس دلدل سے نکال سکیں بلکہ حکمران عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ تین بار حکومت کے مزے لوٹنے والوں کو صرف اپنے مفادات کی فکر رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم و جبر کے اس نظام میں مظلوم کی شنوائی ناممکن ہے۔ حکمران دعوے کرتے ہیں کہ وہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں مگر ان کی ناکامیوں کو دیکھ کر ثابت ہوتاہے کہ وہ اندھے گونگے اور بہرے ہیں جنہیں عوام کی چیخ و پکار سنائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفے ٰ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مل سکے۔ لوگوں کو جان، مال اور عزت کا تحفظ حاصل نہیں۔ پاکستان کا عام آدمی محرومیوں کی تصویر بناہوا بے روزگاری اور غربت کی دلدل میں پھنس چکاہے۔ موجودہ حکمرانوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ عام آدمی کو مسائل کی اس دلدل سے نکال سکیں بلکہ حکمران عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.