Latest news

پیپلزپارٹی ایک جمہوری نظریئے کا نام ہے، اعجاز احمد چیمہ

وزیرآباد: پیپلزپارٹی پاکستان کی وہ واحد پارٹی ہے جس کا جیالاورکرآج بھی اپنے پارٹی پرچم تلے متحد ہے پارٹی نظریہ کادفاع کرنے میں مصروف ہے ، پیپلزپارٹی ایک جمہوری نظریے کا نام ہے پیپلزپارٹی کامنشورہی عوام کی خدمت اورجمہوریت کافروغ ہے جمہوریت پھیلنے میں پھولنے پی پی پی کے قائدین کاخون شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سابق ڈویژنل صدر اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ اورسابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں نے بلاول بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پرشفقت رضا بھنڈر،طارق سلطان چیمہ،مختار احمد چیمہ،صدام انور چیمہ،حسنین صادق ،علی اعجاز ،میاں محمداکرم سلیمی ،قاضی شہزاد حسین،ذوالفقار زبیر میر،عامر مغل ودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے اپنے خون کی آبیاری سے جمہوریت کوفروغ دیا اورعوام کوووٹ کی طاقت کوعزت دی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف جدوجہد کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کراپنی عظیم ماں بے نظیر بھٹواورناناشہید ذوالفقار علی بھٹوکاادھورامشن مکمل کرکے صف اول کی قوموں میں لاکھڑاکرینگے۔اس موقع پر خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.