Daily Taqat

ہزارہ برادری کونشانہ بنانے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، قمرجاوید باجوہ

کوئٹہ/راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے عمائدین کو یقین دلایا ہے کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے ہزارہ  برادری کے عمائدین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ قومی کوششوں سے دہشت گردی کی لہر پر قابو پاکر دشمن کے بہت سے نیٹ ورک تباہ کردیئے گئے ہیں، لیکن دشمن اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے ہر شہری کو مذہب، فرقے، زبان اور نسل سے بالاتر ہو کر ثابت قدم رہنا ہوگا۔انہوں نے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اور قومی آہنگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج ملک میں قیام امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں، ہم نے بہت سے دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا ہے، ان دہشت گردگروپوں کو دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔آرمی چیف سے ہزارہ برادری کے عمائدین کی ملاقات کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی شریک تھے۔ہزارہ برادری کے وفد میں وزیر قانون بلوچستان سید آغا رضا، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ہاشم موسوی، ناصر علی شاہ، قیوم چنگیزی اور داو¿د آغا شامل تھے۔ سربراہ پاک فوج سے ملاقات کے بعد ہزارہ عمائدین دھرنے ختم کرنے پر راضی ہوگئے جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ نے کوئٹہ پریس کلب جا کر سماجی کارکن جلیلہ حیدر کی بھوک ہڑتال بھی ختم کرائی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »