عوام ان کوسمجھ چکے ہیں اوربہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والاہے، وفاقی وزیرتجارت محمد پرویزملک

لاہور: وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی، کوئی دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بننے کی کوشش کرتا رہا اور کسی نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے لئے الزامات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے، عوام ان کو سمجھ چکے ہیں اور بہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والا ہے، مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور متحد رہے گی‘ جمہوری حکومت مدت پوری کرے گی‘ پاکستان مسلم لیگ ن پاک فوج کے
قیادت میں ساری پارٹی متحد ہے۔ الزامات کا سلسلہ سارا دن اور رات جاری رہتا ہے لیکن مخالفین کی سیاست نوازشریف کے گرد ہی گھومتی ہے اور وہ سیاست کا محور پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،مسلم لیگ (ن) ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، کرپشن، سفارش اوراقرباءپروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.