شہبازشریف کوپارٹی کامستقل صدربننے پررہنماوں کی مبارکبادیں
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر ،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف نے شہباز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ اب خادم اعلیٰ کی قیادت قائد نواز شریف کی سرپرستی میں الیکشن2018ءپہلے سے زیادی جوش خروش سے کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیرا امجد سمیت دیگر نے بھی میاں شہباز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر بننے پر مبارکباد دی۔ر اہنماوں نے کہا کہ عمران نیازی الیکشن میں عوام کے پاس کون سا چہرہ لیکر جاو گے، دوسروں کو چور کہنے والا اسی کے رائیٹ ہینڈ کھڑا ہوگیا ہے،اب آپ کو چور کہیں یا علی بابا چالیس چور کہیں،جنہیں سب سے بڑی بیماری کہتے آپکی زبان نہیں تھکتی تھی اب اقتدار کے حصول کے لئے اسی سے کی آغوش میں بیٹھ گئے ہو، عوام جانتے ہیں کہ آپ کی اصلیت کیا ہے ،مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا ملکی ترقی اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے آگے بڑھانا ہے،مخالفین کی خواہشات کا جنازہ پہلے بھی کئی بار اٹھا اب ان کی آخری خواہش کا جنازہ ہمیشہ کے لئے جلداٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں،الزام تراشی جھوٹ منافقت کی سیات کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،انہیں جان لینا چاہیے کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1