پارلیمنٹ کوگالی کی توقع شیخ رشید سے تھی عمران خان سے نہیں، نیئرحسین
اسلام آباد: سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ کو گالی دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس بات کی توقع شیخ رشید سے کی جاسکتی ہے مگر ایک ایسے شخص سے جو کہ ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ ہو اور مستقبل میں ملک کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہو اس سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی‘ پارلیمنٹ ریاست کی ماں ہے‘ پارلیمنٹ کو گالی دینا ریاست کو گالی دینے کے مترادف ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے لاہور جلسے میں شیخ رشید اور عمران خان کی جانب سے پارلیمان پر لعنت بھیجنے کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ریاست کی ماں ہے اور اسے گالی دینا بالکل بھی جمہوری روایات کے خلاف ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا کہ منی لانڈرنگ کے کاریگر اسحاق ڈار اب وعدہ معاف گواہ نہیں بلکہ مجرم بن چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں جتنی بھی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں ہیں وہاں قبرستان کے لئے اراضی مختص نہیں کی گئی اور وہاں کے مکین قبرستان کے لئے جگہ ڈھونڈھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں روز بروز تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں لیکن ہر سیاست دان کو ہمیشہ تول کر بولنا چاہئے۔شیخ رشید جیسے شخص سے اس بات کی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو گالی دے مگر عمران خان جو ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کو یہ ہرگز زیب نہیں دیتا کہ وہ اس پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت شیخ رشید اور عمران خان نے یہ بیانات دیئے میں وہاں موجود نہیں تھا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1