امریکامیں پاکستانی نژاد مسلمان وزیرکا قرآنِ پاک پرحلف

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد مسلمان وزیر عاطف قرنی نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژاد مسلمان وزیر عاطف قرنی کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، مگر دلچسپ
بات یہ ہے کہ نومنتخب وزیر نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ حلف اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف قرنی کو اپنے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے امریکی دستور کے تحت حلف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عاطف قرنی سے یہ حلف ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نورتھم نے لیا۔ قرنی کو ریاست میں تعلیمی پالیسی، اسکولوں کی معاونت اور اعلی تعلیمی اداروں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.