Daily Taqat

بھارت میں 23 سال سے قید پاکستانی شہری سید ساجد علی بخاری رہا

لاہور : بھارت نے 23 سال سے قید پاکستانی شہری سید ساجد علی بخاری کو رہا کردیا، بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس نے شہری کو پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سید ساجد علی بخاری کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے جو غلطی سے سرحد پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا تھا جہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے اسے 8 ستمبر 1995ءمیں گرفتارکیا تھا، سید ساجد علی بخاری کو کئی برس تک سری نگر جیل میں رکھا گیا اور اس کےخلاف مقبوضہ کشمیر کے تھانہ پریم پورہ میں 302، 307اور آر پی سی کی دفعہ 3اور25کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔ سید ساجد علی بخاری کم و بیش 23 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گیا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی نے سید علی بخاری کی رہائی میں اہم کردارادا کیا ہے۔ساجد علی کو بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »