Daily Taqat

سینیٹ کے ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی آئین بھی دیکھا جائیگا، ترجمان الیکشن کمیشن

کراچی: ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے کہا ہے کہ انتخابات کےلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے سلسلے میں متعلقہ پارٹی کے آئین سمیت تین
چیزوں کو دیکھا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن قوانین 2017 اور پارٹی کے آئین کو دیکھا جائےگا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا لازمی نہیں کہ پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ دے جس کے جواب میں ہارون شنواری نے کہا کہ پارٹی کے آئین کو دیکھا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر مطمئن نہ ہو تو معاملہ دوسرے فورم لے جایا جاتا ہے جہاں ایسے معاملے کو حل کیا جائے گا۔عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود جلسے میں شرکت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »